کوٹ ادو: دو کاروں میں تصادم ‘95سالہ بزرگ جاں بحق

کوٹ ادو: دو کاروں میں تصادم ‘95سالہ بزرگ جاں بحق

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر سرورشہید کے علاقہ اڈہ گدارہ کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جنوبی سمت جانے والی آلٹو کار میں سوار رنگپور کے رہائشی 95 سالہ نوازش علی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔۔۔

 جبکہ منور الطاف زخمی ہو گئے اور ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ٹکر مارنے والے کار ڈرائیور صدام حسین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ میں احتیاط کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں