متعدد وارادتوں میں شہری نقدی ، قیمتی اشیا سے محروم
تھانہ گگو کی حدود میں 4وارداتیں ، خاتون اور 5افراد کے موبائل چوری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) متعدد وارادتوں میں شہری نقدی ، قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ،تھانہ گگو کی حدود میں چار وارداتوں میں نامعلوم چوروں نے محمد عظیم کا دو لاکھ مالیتی کٹا، محمد زمان کی 32 ہزار نقدی، قاسم علی کی تین بکریاں اور محمد فرحان کا موبائل چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر کی حدود میں چور نے محمد عثمان کا موٹر سائیکل چوری کیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں چوروں نے عمر فریاد کی والدہ کے پرس سے موبائل اور نقدی جبکہ پانچ دیگر افراد کے موبائل چوری کیے ۔ نصرت بی بی کے طلائی زیورات بھی نامعلوم افراد اور ایک عورت نے چوری کر لیے ۔