خانیوال میں کمسن بچی کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

خانیوال میں کمسن بچی کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

اہل علاقہ کی بروقت مداخلت، پولیس نے اغوا کار کو حراست میں لیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال میں کمسن بچی سدرہ کے گھر دھاوا بول کر اغوا کرنے کی کوشش اہل علاقہ کی بروقت مداخلت سے ناکام بن گئی۔ مبینہ اغوا کار بچی کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہتے تھے ، جس پر اہل علاقہ نے مزاحمت کی اور علاقے میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ شدید مزاحمت کے بعد بچی اہل خانہ اور لوگوں کی تحویل میں واپس آ گئی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر تھانہ سٹی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچی کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ پولیس نے مبینہ اغوا کار کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او منصور کے مطابق بچی کمسن ہے، اور تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ تفتیش جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور علاقے میں سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں