انڈر 19 ورلڈ کپ ،ملتان کے دوکھلاڑی الگ الگ ممالک کی نمائندگی کرینگے
ملتان (سپورٹس رپورٹر)انڈر 19 ورلڈکپ میں ملتان کا منفرد ریکارڈ ملتان کے دو کھلاڑی الگ الگ ملکوں کی نمائندگی کریں گے بتایا گیاہے کہ۔۔۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر مہناس اور علی خان ورلڈ کپ انڈر 19 میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی نمائندگی کریں گے اس سے قبل بھی عرفات مہناس پاکستان اور خرم خان متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ ملتان کے کرکٹ حلقوں نے اس اعزاز کو نئے ٹیلنٹ کے لئے مشعلِ راہ قرار دیا ہے ۔