نیپرا ٹیم کا میپکو ہیڈکوارٹرز میں تکنیکی و سروس آپریشنز کاجائزہ

نیپرا ٹیم کا میپکو ہیڈکوارٹرز میں  تکنیکی و سروس آپریشنز کاجائزہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے میپکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر اور کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹر میں تکنیکی، عملی اور کسٹمر سروسز سے متعلقہ آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

 چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد اور چیف انجینئر او اینڈ ایم شہزاد راعی نے نیپرا حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔نیپرا کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل عبیداللہ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر قاضی عمران نے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی کی طلب و رسد، لوڈ مینجمنٹ اور لائن لاسز سے متعلق امور کا تجزیہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں