سیف سٹی کیمروں کے تار کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں سیف سٹی کیمروں کے تار کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ ملزموں کو ٹریس کرنے میں بھی پولیس اور سیف سٹی حکام ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز تھانہ مظفر آباد کے علاقہ شیر شاہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائبر کے تار کاٹ دیئے ، جس کے نتیجے میں سیف سٹی کے پچاس سے زائد کیمرے بند ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔