کینسر میں مبتلا شہری کی علاج کیلئے مدد کی اپیل

کینسر میں مبتلا شہری کی  علاج کیلئے مدد کی اپیل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 377 ای بی ڈاکٹروالا کے رہائشی مسیحی شہری اقبال مسیح جو عرصہ سے کینسر میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے علاج کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ  وہ بچوں کے واحد کفیل ہیں اور عرصہ سے کینسر کے مرض سے لڑ رہے ہیں ،علاج کے بھاری اخراجات کے باعث ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے ، گھر کے برتن تک فروخت کرچکے ہیں، ان کا سرکاری سطح پر مفت اور فوری علاج یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں