نشہ نہ ملنے پرنشئی جاں بحق
بورے والا (نمائندہ دنیا)نشئی نشہ نہ ملنے پر جاں بحق، زیادہ تر افراد نشہ آ ور ٹیکوں کا سہارا لینے لگے ۔۔۔
تفصیل کے مطابق نشہ نہ ملنے پر شادمان کالونی میں ایک نامعلوم نشئی نے دم توڑ دیا ۔اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے شناخت اور دیگر کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل تحسین ہے لیکن عادی نشئیوں کی بحالی کے لیے بھی لا ئحہ عمل تشکیل دیا جائے تاکہ نشہ نہ ملنے پر اموات نہ ہو ں ۔