ستھرا پنجاب ٹیم متحرک،مہر آباد روڈ پر سیوریج کامسئلہ حل
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ستھرا پنجاب کی ٹیم نے میاں چنوں کے علاقہ مہر آباد روڈ پر سیوریج کی بندش کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بند کھال کو چالو کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے سیوریج کی بندش کی شکایت موصول ہونے پر ستھرا پنجاب کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ہیوی مشینری کی مدد سے صفائی آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں کھال سے رکاوٹیں دور کر دی گئیں۔تحصیل منیجر ستھرا پنجاب شیخ اویس نے کہا کہ میاں چنوں میں صفائی سے متعلق شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں ٹیم ہمہ وقت متحرک ہے ۔