میپکو کے بجلی چوروں کیخلاف چھاپے ،ٹرانسفارمرز منقطع

میپکو کے بجلی چوروں کیخلاف چھاپے ،ٹرانسفارمرز منقطع

14سنگل وتھری فیز میٹر کاٹ دیئے ، 3صارف چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمدا ٹھنگل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں بلاول پور سب ڈویژن کبیروالہ کے علاقوں /بستیوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین کبیروالہ ڈویژن کاظم اعوان اور ایس ڈی او بلاول پور سب ڈویژن فہیم احمد کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورسز نے 8کسی، شامکوٹ، کوڑے والا اور مبارک پور میں 35 لاکھ 50ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6نادہندگان کے ٹرانسفارمرز، 14سنگل اور تھری فیز میٹرز بجلی میٹرز کنکشنز منقطع کرنے کے بعد اُتارلئے جبکہ آپریشن کے دوران 3صارفین ڈائریکٹ کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں