کمشنر کا مارکیٹس ری ماڈلنگ، انسدادتجاوزات اقدامات کا جائزہ

کمشنر کا مارکیٹس ری ماڈلنگ، انسدادتجاوزات اقدامات کا جائزہ

شہری سہولتوں، ٹریفک روانی اورمارکیٹوں کی خوبصورتی یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خوبصورت پنجاب پروگرام کے تحت کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چودھری نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہرجپہ کے ہمراہ بازاروں اور مارکیٹوں کی ری ماڈلنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خوبصورت پنجاب پروگرام کے تحت بازاروں کو ماڈل، تجاوزات سے پاک اور کشادہ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی ڈویژن اشفاق احمد چودھری نے کہا کہ شہری سہولت، ٹریفک روانی اور مارکیٹوں کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خوبصورت پنجاب پروگرام شہری ترقی کا اہم منصوبہ ہے ۔بازاروں اور تجارتی مراکز میں صفائی، نظم و ضبط اور کشادگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت پنجاب پروگرام کے منصوبے مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کی مجموعی خوبصورتی بہتر بنا رہی ہے ۔کمشنر نے ریڑھی بازار میں پھلوں کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں