ڈی ایس پی کے یومِ شہادت پر تقریب، گارڈ آف آنر پیش
وہاڑی،میلسی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)شہید ڈی ایس پی رئیس خان شیروانی کے یومِ شہادت پر میلسی پولیس کی پروقار تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور۔۔۔
ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید سیال نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید ڈی ایس پی رئیس خان شیروانی کے یومِ شہادت کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے شہید کی قبر پر کا گلدستہ رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔