وثیقہ نویسوں پر رشوت کے الزامات بے بنیاد قرار
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )انجمن سٹامپ فروش و وثیقہ نویسوں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت عثمان مظہر چغتائی ہوا۔۔۔
جس میں وثیقہ نویسوں پر پیسے لینے کے الزامات کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں سینئر وثیقہ نویس شاہد تبسم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ رجسٹری محرر اور الزام عائد کرنے والے کی ذاتی لڑائی کو بنیاد بنا کر وثیقہ نویسوں پر رشوت لینے کا الزام سراسر غلط اور حقائق کے منافی ہے ۔ شرکاء نے واضح کیا کہ وثیقہ نویس اور اسٹامپ فروش کسی قسم کی رشوت کے عوض رجسٹریاں پاس نہیں کراتے ۔اجلاس میں اس تاثر کو بھی مسترد کیا گیا کہ کسی برانچ کا اہلکار شام کے وقت درباری وصول کرتا ہے ۔