غفلت سے آئل ٹینکر چلانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تیز رفتاری اور غفلت سے آئل ٹینکر چلانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے ۔۔۔
علاقے احسان پور اڈہ کے قریب پولیس گشت کے دوران ایک آئل ٹینکر کو انتہائی تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے چلایا جا رہا تھا ،پولیس نے مشکوک اندازمیں آنے والے آئل ٹینکر کورکنے کا اشارہ کیا تاہم تیز رفتاری کے باعث ٹینکر کچھ فاصلے تک آگے چلا گیا ۔بعد ازاں پولیس نے ٹینکر کو قابو میں لے لیا۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر نمبر 782 کوچلاتے ہوئے تحصیل لیاقت پور کے رہائشی حافظ محمد ابتسام جتوئی کوغفلت اور تیز رفتاری کا مرتکب پایا گیاجس پرآئل ٹینکرکوبطورثبوت قبضہ میں لے لیاگیا۔
اورملزم کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔