میپکو مظفرگڑھ سرکل میں لائن سٹاف کے لئے سیفٹی سیمینار
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنسلٹنٹ برائے ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ افشاں سعید نے میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔۔۔
، جہاں لائن سٹاف کیلئے منعقدہ تربیتی سیشن اور سیفٹی سیمینار میں انہوں نے خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے سیفٹی کے بنیادی اصولوں اور جدید حفاظتی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی سب سے مقدم ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔افشاں سعید نے کہا کہ لائنوں پر کام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ، اس لئے ڈیوٹی کے دوران مکمل حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر ہے ۔