دیوروں کابھابھی پر تشدد،خاوندتماشادیکھتارہا
گگومنڈی(نامہ نگار)دیور وں کا بھابھی پربہیمانہ تشدد،خاوندتماشادیکھتارہا۔متاثرہ سمیرابی بی کی اطلاع پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔۔۔
۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں251ای بی کی رہائشی سمیرابی بی زوجہ محمدریاض اپنے گھرمیں موجودتھی کہ اس کے دیورشہزاداورشہباز زبردستی گھرمیں داخل ہوگئے اورڈنڈوں سوٹوں سے تشددکانشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔سمیرابی بی کے مطابق ا س دوران میراشوہرمحمدریاض وہاں کھڑاتماشادیکھتارہا،اس نے بھی اپنے بھائیوں سے میری جان بخشی نہیں کرائی ۔پولیس نے سمیرابی بی کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔