سپیشلسٹ معدہ و جگرڈاکٹر غلام مرتضیٰ عالمی کانفرنس میں شرکت کرینگے
گگو منڈی (نامہ نگار)معدہ اور جگر کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بھٹی جدید طبی تحقیق سے آگاہی کے لیے۔۔۔
20 دسمبر کو اردن روانہ ہوں گے ۔ وہ وہاں منعقد ہونے والی بین الاقوامی معدہ و جگر کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈاکٹر اور محققین شریک ہوں گے ۔کانفرنس کے دوران معدہ اور جگر کی بیماریوں کے جدید طریقہ علاج، تشخیص اور نئی تحقیق پر تفصیلی سیشنز ہوں گے ۔