بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار
ملتان (کرائم رپورٹر)مخدوم رشید پولیس نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی اطلاع پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔
بستی سمندری کے رہائشی غلام شبیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی گھر میں موجود تھی کہ ملزم آیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔بیٹی کے شور شرابے پر ملزم علاقہ مکینوں کو آتا دیکھ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔