غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کارروائیاں، پانچ کیخلاف مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)غیر قانونی پٹرولیم سٹوریج،آئل ایجنسی اورایل پی جی کے خلاف کارروائیاں۔۔۔
،ایجنسیزسیل کرکے 5دکانداروں کیخلاف مقدمات درج۔ ضلعی انتظامیہ اورسول ڈیفنس ٹیم کی ہدایات پرکارروائی کے دوران پیرجگی موڑنور شاہ طلائی روڈ،سٹی چوک سرورشہید،نزد پارک دائرہ دین پناہ،گھلو موڑاورکنڈا سٹاپ دائرہ دین پناہ روڈپرغیر قانونی آئل سٹورزاورایل پی جی شاپس کاجائزہ لیا گیا،موقع پر موجود ملزموں میں محمد شاہد دستی، ریاض محمود بلوچ کشک، افضال شاہ، نجیب اللہ پٹھان اورمحمد نصیر قریشی شامل تھے جو بغیر کسی لائسنس یامجازاجازت نامہ کے پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ اورفروخت کرتے ہوئے پائے گئے ۔،غیر قانونی آلات اور مشینری قبضہ میں لے کر غیر قانونی آئل سٹورز اور ایل پی جی شاپس کو سر بمہر سیل کر دیاگیا۔