محکمہ زراعت میں کرسمس کیک کاٹا گیا
ملتان (وقائع نگار خصوصی)سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے محکمہ زراعت میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے ساتھ ایگریکلچر سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں کرسمس کیک کاٹا اور۔۔۔
انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ کرسمس ایک ایسا تہوار ہے جسے مسیحی برادری بڑے مذہبی جوش و خروش سے مناتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔