نشتر ہسپتال میں زیر علاج قیدی دم توڑ گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)نشتر ہسپتال میں زیر علاج ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی خضر حیات دوران علاج وفات پا گیا۔۔۔۔
جیل حکام کے مطابق قیدی کی طبیعت جیل میں خراب ہوئی تھی، جس پر 20 دسمبر کو اسے نشتر ہسپتال علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔طبیعت نہ سنبھلنے پر قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سرد خانے منتقل کر دی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔