انرویل کلب کی قائد اعظم کے یومِ پیدائش پرتقریب

انرویل کلب کی قائد اعظم  کے یومِ پیدائش پرتقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے دفتر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔۔

تقریب میں کلب صدر حنا چغتائی، سیکرٹری شبانہ شاہد، چارٹر صدر طاہرہ نجم، یاسمین خاکوانی، زاہدہ حمید قریشی، علینہ، فاطمہ، محمد آصف، عارف انور، ملک شہزاد، ملک شاہد اور خصوصی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے سے ہوا، جبکہ ملی نغمے بھی پیش کئے گئے ۔ بعد ازاں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں