شہید پولیس اہلکاروں کی یوم شہادت پر تقریب کا اہتمام

 شہید پولیس اہلکاروں کی یوم  شہادت پر تقریب کا اہتمام

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل خادم حسین اور شہید کانسٹیبل زاہد حسین کی یوم شہادت کے موقع پر ان کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔۔

اس موقع پر شہداء کی قبروں پر حاضری دی گئی، فاتحہ خوانی کی گئی اور پھول چڑھائے گئے ۔ 30 دسمبر 2012 کو یہ دونوں اہلکار چوکی قذافی پر تعینات تھے ، دوران گشت ان کی ڈیوٹی کے دوران بم بلاسٹ ہوا، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں