جے یو آئی وفد کی ڈی پی او سے ملاقات امن وامان کے امور پر تبادلہ خیال

جے یو آئی وفد کی ڈی پی او سے ملاقات  امن وامان کے امور پر تبادلہ خیال

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما اور صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حضرت مولانا حافظ نصیر احمد احرار کی قیادت میں مرکزی اور ۔۔۔

مقامی قائدین پر مشتمل وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملکی، علاقائی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا حافظ نصیر احمد احرار نے حالیہ سیلاب کے دوران وہاڑی پولیس کی جانب سے متاثرین کے لیے کی گئی۔ امدادی سرگرمیوں اور ضلع میں منشیات و جرائم میں نمایاں کمی پر ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام مولانا عمر فاروق نعمانی نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں