کروڑوں کی لاگت سے واپڈا سب ڈویژن وسندیوالی کا افتتاح

کروڑوں کی لاگت سے واپڈا سب ڈویژن وسندیوالی کا افتتاح

ایکسین خان گڑھ ودیگر افسروں نے نوابزادہ افتخار احمد کی کاوشوں کو سراہا

مونڈکا (نامہ نگار )سابق وزیر مملکت، ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کروڑوں کی لاگت سے واپڈا سب ڈویژن وسندیوالی کا افتتاح کر دیا،ایکسین خان گڑھ ودیگر افسروں نے نوابزادہ افتخار احمد کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما پیپلز پارٹی نوابزادہ عمران احمد خان بابر،عدنان خالد، میاں نوید اصغر مکول ودیگر بھی موجود تھے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اتحادی حکومت کی بہترین پالیسیوں اور حکمت عملی کے باعث آج پوری دنیا کی نظریں چوتھی بڑی معاشی و فوجی قوت بھارت بجائے پاکستان پر مرکوز ہیں ،2024کے انتخابات میں صدر آصف علی زرداری نے سیاسی ،معاشی وجمہوری استحکام کیلئے کھلے دل دماغ کیساتھ سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے تعاون پیش کیا۔ اور اس کے نتیجے میں قائم حکومت نے معاشی جنگی اور سیاسی میدان میں ناقابلِ فراموش کامیابیاں سمیٹ کر عالمی اور قومی سطح پر ملک کو باعزت مقام دلایا۔بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ ملک کی عالمی تنہائی کامیاب سفارتکاری سے ختم کی ۔اس موقع پر ایکسین واپڈا خان گڑھ عبیداللہ کھوسہ ، حافظ جاوید سندیلہ ملک اللہ بچایا ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن وسندیوالی شفیق الرحمن ،ایس ڈی او سب ڈویژن واپڈا خان گڑھ و دیگر نے علاقہ کی تعمیر و ترقی پر نوابزادہ خاندان کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں