بدھلہ سنت:گلی محلوں میں گٹروں کا پانی اور گندگی جمع
مچھروں کی بہتات،ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کیلئے فوری سپرے کا مطالبہ
بدھلہ سنت(نامہ نگار)بدھلہ سنت کی گلی محلوں خاص طور پر محلہ عیدگاہ، محلہ ہوشیار پوری،گوکل والا میں گٹروں کے پانی سے تعفن پھیل گیا ، مچھروں کی بہتات ہے جس سے ڈینگی اور ملیریا بخار کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں محمد وسیم، محمد اسامہ، ارشد علی،محمد اشرف،مظہر علی،ذوالقرنین، منور شہزاد،محمد جنید نے کمشنر ملتان ،ڈی سی ملتان ، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے بدھلہ سنت میں ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لئے فوری طور پرسروے ٹیمیں تشکیل دینے اور مچھر مار سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔