بوریوالا میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شروع، 9 ارب مختص

بوریوالا میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شروع، 9 ارب مختص

یہ پروگرام 2050 کی آبادی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ،ذیشان رفیق

بورے والا (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز بورے والا میں کر دیا گیا۔ صوبائی سطح کی افتتاحی تقریب ڈویژنل پبلک سکول (ڈی پی ایس) میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق تھے ۔ تقریب میں اعلیٰ سول، سیاسی اور انتظامی افسران کے علاوہ عوامی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اسد محمود نے بتایا کہ بورے والا کے لیے 9 ارب روپے جبکہ ملتان ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب روپے مختص کیے گئے۔ ہیں۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا یہ پروگرام 2050 کی آبادی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا۔

،یہ پروگرام ایک تاریخی منصوبہ ہے ، جس کی بنیاد وزیراعلیٰ پنجاب کی وہ سوچ ہے جس کے تحت ترقیاتی کاموں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فنڈز تو لگتے رہے مگر عوامی مسائل کے مستقل حل پر توجہ نہیں دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن عوام کو درپیش بنیادی مسائل کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کی یکساں سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں