شجاعت پور روڈ پر سیوریج کا نظام درہم برہم ، شہری مشکلات سے دوچار

شجاعت پور روڈ پر سیوریج کا نظام  درہم برہم ، شہری مشکلات سے دوچار

جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) شجاعت پور روڈ پر سیوریج کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔

سڑک پر جمع ہونے والے گندے پانی نے راستہ کی حد تک جوہڑ بنا دیا ہے ، جس سے یہاں سے گذرنے والے شہری اور گاڑیوں والے شدید پریشان ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ اکثر لوگ پانی اور کیچڑ میں پھنس کر وقت ضائع کر رہے ہیں، جبکہ بچوں اور بزرگوں کے لیے یہ صورتحال خطرناک بھی ہے ۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر سے فوری طور پر سیوریج کی صفائی اور سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی آمدورفت بحال ہو سکے اور صحت و صفائی کے مسائل حل ہوں۔ انتظامیہ نے کہا کہ جلد مسئلہ حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں