وہاڑی :مویشی چور گینگ کیخلاف کارروائی ، 4 کارندے گرفتار

 وہاڑی :مویشی چور گینگ کیخلاف کارروائی ، 4 کارندے گرفتار

12 مقدمات ٹریس ، 8 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ میرانپور نے مویشی چور گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا، 12 مقدمات ٹریس کیے اور 8 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد احمد، علی حسن، صادق علی اور غلام شبیر شامل تھے ۔ ان کے قبضہ سے 1 گائے ، 5 بکرے ، موٹر سائیکل، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل برآمد ہوا۔اسی دوران ایس ڈی پی او سرکل صدر محمد رضوان خان کی نگرانی میں تھانہ ماچھیوال کی ٹیم نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 افراد عمران اور خالد کو گرفتار کیا اور 10 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے مالیتی 10 موٹر سائیکل برآمد کیں۔ ملزمان واردات کے بعد دور دراز علاقوں میں مال بیچ کر روپوش ہو جاتے تھے ، جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی گیجٹس کی مدد سے ٹریس کیا۔ایس ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی پی او تصور اقبال کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں