ڈپٹی کمشنر کا 207 فلٹریشن پلانٹ فعال کرنے کا حکم

 ڈپٹی کمشنر کا 207 فلٹریشن پلانٹ فعال کرنے کا حکم

کمیونٹی کو پانی کے مناسب استعمال سے متعلق آگاہی دی جائے :خالد جاوید

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبلک واٹر فلٹریشن پلانٹس کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے حوالے کرنے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 207 فلٹریشن پلانٹس کو مکمل فعال کر کے بہترین ورکنگ کنڈیشن میں لایا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو ہدایت کی کہ پلانٹس کو ترجیحی بنیادوں پر سنبھالا جائے اور کمیونٹی کو پانی کے مناسب استعمال اور حفاظت سے متعلق آگاہی دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بلا تعطل صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، منیجنگ ڈائریکٹر واسا عاصم عباس رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں