کہروڑ پکا میں ٹریفک جرمانے سے شہری کو دل کا دورہ

کہروڑ پکا میں ٹریفک جرمانے  سے شہری کو دل کا دورہ

کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا )کہروڑ پکا میں ٹریفک پولیس کی جانب سے چار ہزار روپے کا چالان کیے جانے کے دوران شہری کو مبینہ دل کا دورہ پڑ گیا۔۔۔

متاثرہ شہری اپنی بہن کو اکیڈمی سے گھر لے جا رہا تھا کہ راستے میں اسے روکا گیا، جس پر حالت بگڑ گئی۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طبی امداد فراہم کرکے شہری کی جان بچائی۔ شہری ہوش میں آ گیا۔ واقعے کے بعد شہریوں اور تاجروں نے بھاری ٹریفک جرمانوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ سخت جرمانے کاروباری سرگرمیوں اور عوام کی روزمرہ زندگی میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں