پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں :جمیل اجمل گورایہ
وہاڑی (خبرنگار)معروف عالم دین مولانا جمیل اجمل گورایہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور ہم اسلام کے سپاہی ہیں۔۔۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مولانا جمیل اجمل گورایہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی عطا فرمائی جس سے پاکستان کا نام روشن ہوا۔ انہوں نے اتحاد، قومی یکجہتی اور افواج کے ساتھ کھڑے رہنے پر زور دیا اور پاکستان و افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔