ڈی پی ایس سکول کا تعارفی اجلاس انتظامی اور مالی امور بارے بریفنگ
وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کا تعارفی اجلاس ہوا۔ پرنسپل سید غلام عباس بخاری نے۔۔
سکول کی تعلیمی سہولیات، انتظامی اور مالی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ اساتذہ بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دیں، ان کی اخلاقی تربیت، نظم و ضبط، برداشت اور قومی اقدار کو فروغ دیں۔ طلبہ کی بہترین گورومنگ اور اعتماد سازی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کوالٹی ایجوکیشن، آئی ٹی اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی، اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔