پولیس نے 160خاندانوں کو لاپتہ افراد سے ملایا

پولیس نے 160خاندانوں  کو لاپتہ افراد سے ملایا

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی قیادت میں ملتان پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے سال 2025کے دوران 160 بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ان کے لاپتہ پیاروں سے دوبارہ ملا دیا۔

 یہ کامیابی پولیس افسر، اہلکاروں اور سیف سٹی سٹاف کی باہمی ٹیم ورک، دن رات کی محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے جدید ٹیکنالوجی، انٹرویوز، فیلڈ ورک اور ذاتی دوروں کے ذریعے مؤثر اقدامات کئے گئے ۔ ان کوششوں کے نتیجے میں درجنوں خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں واپس آئیں اور انہیں اپنے عزیزوں سے دوبارہ ملنے کا موقع ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں