ایم ایس او نوجوانوں کی کردار سازی ،تربیت میں مصروف،عبدالرؤف
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم ایس او پاکستان کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر بیداریِ فکر سے تعمیرِ وطن تک کے عنوان سے یومِ تاسیس کا فکری سیمینار رضا ہال ملتان میں منعقد ہوا۔
تقریب میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمِ عمومی عبدالرؤف چودھری نے کہا کہ ایم ایس او پاکستان گزشتہ ربع صدی سے نوجوانوں کی کردار سازی، شعوری تربیت اور فکری بیداری کے فروغ کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ۔