غیر قانونی گیس ری فلنگ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق دوران گشت گیس ری فلنگ کی دکانوں کو چیک کیا جہاں مجاہد اشفاق اور فضل غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ میں مصروف تھے اور ان کے پاس کوئی اجازت نامہ موجود نہ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔