وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی اور سامان سے محروم

وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی اور سامان سے محروم

ناصر کی موٹرسائیکل، شاہد کی دکان اور آکاش کے گھر سے سامان چوری

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم افراد مقصود سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اطہر سے موبائل فون چھین لیا گیا۔تھانہ بدھلہ سنت کی حدود میں نبیل سے موبائل و نقدی،تھانہ گلگشت حدودمیں حفیظ سے موبائل فون،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ابوبکر سے نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں ظفر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری ہوگیا۔تھانہ الپہ کی حدود میں اجمل سے موبائل فون و نقدی چھین لی گئی۔

تھانہ قادرپوراں کی حدود میں ناصر کی موٹر سائکل ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں عزیز سے نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ صدر شجاع آباد کی حدود شاہد کی دکان سے سامان چوری ہوگیا ۔تھانہ مظفر باد کے علاقہ نامعلوم افراد آکاش کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں مسلح افراد اختر سے نقدی و موبائل فون اور اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد دانش کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں