ایئرپورٹ سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر شارجہ کیلئے شیڈول تھی دوران چیکنگ ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔۔۔
جس کی شناخت حبیب الرحمن سے ہوئی جو لیہ کا رہائشی تھا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص تھانہ کروڑ لعل عیسن میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم تھا جسے سرکل آفس منتقل کر دیا گیا۔