پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی محمد بلال پیرکالونی نمبر تین ملتان کا رہائشی، ساتھی ملزم فرار ہوگیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقہ مونی شاہ والی پلی نزد ڈیرہ ناظم شاہ کے قریب پولیس مقابلہ، چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو محمدبلال ولد عابد حسین زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔  پولس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکا بندی مونی شاہ والی پلی نزد ڈیرہ ناظم شاہ پر موجود تھی اور چیکنگ کر رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار دو افراد مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیاجنہوں نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل سے اتر کر پولیس پرالگ الگ ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ،مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جو پنڈلی پر گولی لگنے سے گر پڑا تھا،اس سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔ زخمی ملزم نے اپنا نام و پتہ محمد بلال ولد عابد حسین قوم تھہیم سکنہ پیر کالونی نمبر 3ملتان بتایا، اسکاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں