جنوبی پنجاب میں پہلی اینڈو سکوپی سپائن سرجری کامیاب

جنوبی پنجاب میں پہلی اینڈو  سکوپی سپائن سرجری کامیاب

ملتان (لیڈی رپورٹر )دنیا میں رائج جدید ترین طریقہ علاج کو جنوبی پنجاب میں لارہے ہیں ۔ اینڈو سکوپک سپائن سرجری کرانے کے لئے اب مریضوں کو لاہور ، اسلام آباد یا کراچی جانے کی ضرورت نہیں۔

جنوبی پنجاب کی پہلی کامیاب اینڈو سکوپی سپائن سرجری کرکے سرخرو ہوئے ہیں ۔ جدید سرجری سے 24 گھنٹوں کے اندر مریض چلنے پھرنے لگتا ہے اور اپنی سرگرمیاں جلد شروع کردیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے معروف سپائن سرجن ڈاکٹر محمود احمد نے گزشتہ روز رضیہ سعید ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں