ڈیری و کیٹل فارمنگ مسائل پر فارمر ایسوسی ایشن متحرک

ڈیری و کیٹل فارمنگ مسائل  پر فارمر ایسوسی ایشن متحرک

ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر ملک ارشد ڈوگر نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد یوسف اور ڈاکٹر غلام نبی سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران انہوں نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمنگ کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے باقاعدہ آگاہی پروگراموں کا انعقاد ناگزیر ہے ۔ملک ارشد ڈوگر کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کے پیش نظر جانوروں کی مکمل دیکھ بھال، متوازن خوراک، بروقت ادویات کے استعمال اور جدید طریقوں سے دودھ اور گوشت کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے فارمرز کی رہنمائی ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں