نشترہسپتال :نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈز تنخواہوں سے محروم

نشترہسپتال :نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈز تنخواہوں سے محروم

گھروں پر فاقے ، نوکری جانے کے ڈر سے احتجاج سے بھی گریز،نوٹس کا مطالبہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں نجی سکیورٹی کمپنی کے زیر انتظام کام کرنے والے سکیورٹی گارڈز دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم، گھروں پر فاقے ، نوکری جانے کے ڈر سے احتجاج سے بھی کترانے لگے ۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں نجی سکیورٹی کمپنی کے زیر انتظام کام کرنیوالے 110 سکیورٹی گارڈز اکتوبر میں آدھی ، نومبر اوردسمبر کی مکمل تنخواہ سے تاحال محروم ہیں جبکہ ستمبر کی تنخواہ بھی دسمبر میں دی گئی تھی ۔ سکیورٹی گارڈز نوکری جانے کے ڈر سے احتجاج سے بھی گریز کررہے ہیں۔

نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق نجی سکیورٹیء کمپنی کی جانب سے بروقت بل جمع نہ کرائے جانے کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب گارڈز کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کو جس تنخواہ کا بتا کر نوکری پر رکھا گیا تھا ان کو وہ تنخواہ بھی مکمل نہیں دی جاتی بلکہ کٹوتی کر کے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں جس پر  گارڈز نے نشتر ہسپتال انتظامیہ سمیت ملتان کے کمشنر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں