میپکو لائن سٹاف پروموشن امتحان ،عامر منظور کی پہلی پوزیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے لائن مین گریڈ اوّل سے لائن فورمین گریڈ دوئم کے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان ظلے ہما کے مطابق پروموشن ٹریننگ امتحان ٹی 500 کورس کے نتائج کے تحت ڈی جی خان سرکل کے عامر منظور نے پہلی، بہاولپور سرکل کے محمد ارشد نے دوسری جبکہ ساہیوال سرکل کے محمد ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق دیگر کامیاب امیدواروں میں عطاء محمد، محمد یونس، محمد اصغر، رانا محمد فیض، محمد اسلم، محمد ریاض اور جلیل الرحمن (بہاولپور سرکل)، سجاد احمد ، اطہر حسین، غلام رسول، محمد جعفر، دبیر حسین، محمد اصغر، محمد سلیمان، محمد عاقل، اصغر علی اور حفیظ الرحمن (ڈی جی خان سرکل)، محمد لطیف (ملتان سرکل) جبکہ صفدر علی (رحیم یار خان سرکل) شامل ہیں۔