شادی ہال میں ملزم دلہن کی والدہ سے بیگ چھین کر فرار
بورے والا (نمائندہ دنیا ) چنوں موڑ کے قریب واقع شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران واردات ہوئی۔ نواحی گاؤں 421 ای بی کے رہائشی ذوالفقار کی دو بیٹیوں کی شادی میں تین نامعلوم ملزمان نے دلہن کی والدہ کے ہاتھ میں پکڑا بیگ چھین لیا۔
اس بیگ میں 2لاکھ 93ہزار روپے نقد اور 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات تھے ۔ ملزمان واردات کے بعد بسواری کار میں فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک معلومات کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ ملزمان جلد گرفتار کیے جا سکیں۔