کوٹ ادو بار الیکشن،سردار اقبال صدر، عمران مصطفی سیکرٹری کی سیٹ جیت گئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کوٹ ادو کے سالانہ انتخابات 2026/27 کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔ سابق ممبر پنجاب بار اعجاز خان گرمانی اور سابق صدر آزاد یونس خان چانڈیہ گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سردار اقبال خان نمڑدی 252 ووٹ لے کر صدر جبکہ عمران مصطفی بھٹی 215ووٹ کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ مدمقابل گروپ کے امیدوار ملک منیراحمد کوریہ 197 ووٹ اور عامربزدار 195 ووٹ لے کر ہار گئے ۔ کل 483 ووٹرز میں سے 463 نے ووٹ ڈالے ۔ حامی وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس اور مین شاہراہ پر جشن منایا، بھنگڑے ڈالے ، آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ حامی گروپوں نے جیت کو اللہ کا کرم اور وکلاء کے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔