ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ فکری و نظریاتی سیمینار

 ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ  فکری و نظریاتی سیمینار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر غلام یسین گھوگھانی کی رہائش گاہ دری 29 ہزار پر ایک فکری و نظریاتی سیمینار منعقد ہوا۔

 مہمان خصوصی ڈویژنل صدر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میر اصف خان دستی تھے ۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی، اور ان کا فلسفہ عوام کی حکمرانی اور محروم طبقے کی آواز بننے کا نام ہے ۔ سیمینار سے غلام یسین گھوگھانی نے بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر 98ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں