پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں :عاطف حسین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سخت سردی اور برفانی حالات میں سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
ان کے بلند حوصلے اور عزم کی بدولت ملک کے دفاع کو تحفظ حاصل ہے ۔ فوجی نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ عوامی خدمت کے لیے گرم کپڑے بھی تقسیم کرتے ہیں، جو ان کی جانفشانی اور وطن سے محبت کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی موجودگی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضمانت ہے اور وہ ہر مشکل حالات میں مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔