نادہندہ صارف کی میپکو ٹیم سے بدتمیزی، مقدمہ درج

 نادہندہ صارف کی میپکو ٹیم  سے بدتمیزی، مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو میں میپکو ٹیم سے بدتمیزی اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر نادہندہ صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ایس ڈی او میپکو چوک سرور شہید سب ڈویژن محمد سلیم کی مدعیت میں تھانہ سٹی چوک سرور شہید میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ دوران کارروائی 2 لاکھ 3 ہزار 250 روپے کے ڈیفالٹر میٹر پر محکمہ کی ٹیم پہنچی تو قریبی رہائشی عبدالجبار اعوان نے ٹیم کے انچارج عبدالرشید اور لائن مین لیاقت حسین کے ساتھ بدتمیزی، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 353اور 186 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں