آوارہ کتوں کے حملے ، 8افراد زخمی

آوارہ کتوں کے حملے ، 8افراد زخمی

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے مسلسل حملوں سے شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز اسلم ٹاؤن میں تین سالہ آمنہ اور اس کا دس سالہ بھائی احمد کتے کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔ اسی طرح دبہ عظیم شاہ، چوک شہبازپور، فوجی کالونی، احمد پور لمہ اور موضع رم بستی سیال میں بھی مختلف افراد کو کاٹ لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں آوارہ کتوں کے حملوں سے زخمیوں کی تعداد بچوں سمیت 17 ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں