جھگڑے میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

 جھگڑے میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھگڑے کے دوران سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفصیل کے مطابق موضع موری کے رہائشی محمد طارق نے پولیس کو بتایا کہ 8 دسمبر کو اس کا بھائی محمد عارف اراضی کے تنازع پر ملزمان احمد فیاض وغیرہ کے ساتھ جھگڑے میں سر پر شدید ضرب لگنے سے زخمی ہوا۔ زخمی کو پہلے شیخ زید ہسپتال اور بعدازاں لاہور منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز اس کی موت واقع ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں